ہم ان اصولوں کی پیروی کرتے ہیں:
ہماری اوّلین ترجیح عمدہ سافٹ ویئر کی جلد اور مسلسل ترسیل
کے ذریعے اپنے صارفین کو مطمعن کرنا ہے۔
ہم تبدیلیوں کی ضروریات کو خواہ وہ تیاری کے آخری مراحل
میں ہوں، خوش آمدید کہتے ہیں۔ ایجائل صارفین کے تقابلی مفاد
کے لئے معمول کے مطابق کام میں تجدید نو کو جاری رکھتا ہے۔
فعال سافٹ ویئر کی مسلسل ترسیل ، چند ہفتوں سے لے کر
چند ماہ تک، یا اس سے کم مدت کو ترجیح کے ساتھ ۔
کاروبار سے متعلقہ لوگ اور ڈویلپرز کو منصوبہ بھر کے
دوران لازماً روزانہ ایک ساتھ کام کرنا ہے۔
ترغیب شدہ لوگوں کے گرد منصوبہ جات بنائیں۔ اُنہیں ضرورت
کے مطابق ماحول اور مدد فراہم کریں اور اُن پر کام پورا
کرنے کے لئے اعتماد کریں۔
ٹیم کو اور اس کے اندر معلومات کو پہنچانے کا سب سے
لائق اور موثر طریقہ، آمنے سامنے کی گفت و شنید ہے۔
فعال سافٹ ویئر ترقی کا بنیادی پیمانہ ہے۔
ایجائل طریق عمل پائیدار ترقی کو فروغ دیتا ہے۔
تعاون کنندگان، تعمیر کنندگان اور استعمال کننگان کو چاہئے کہ وہ
ایک مستقل غیر محدود تعلق برقرار رکھیں۔
تکنیکی مہارت پر مسلسل توجہ اور اچھا ڈیزائن
مستعدی میں اضافہ کرتا ہے۔
سادگی – کام نہ کرنے کی مقدار میں اضافے کا فن — ضروری ہے۔
بہترین طرز تعمیر، ضروریات، اور ڈیزائن، ایک خود منظم ٹیم
کے ذریے ہی تخلیق ہو سکتا ہے۔
عمومی وقفوں میں، ٹیم یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ کیسے
مزید موثر ہو سکتی ہے اور پھر وہ اپنے رویوں کو اُسی طرح
ڈھال لیتی ہے۔
منشور کی طرف واپس جائیے